سول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس کی زیر نگرانی ٹیموں کاگرینڈ ایکشن

 فیصل آباد(سید جواد)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی ہدایات پر سول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس کی زیر نگرانی ٹیموں نے گرینڈ ایکشن لیتے ہوئے ایل پی جی گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والی 4 دکانیں سیل اور تین مقامات پر منی پٹرول پمپس ختم کراکر مشینری وسامان ضبط اور7۔افراد کیخلاف مقدمات درج کرا دیئے۔سول ڈیفنس آفیسر نے بتایا کہ دوران چیکنگ لاثانی پلی پر محمد عارف ایل پی جی گیس ریفلنگ،باواچک بھٹی مارکیٹ سرگودھا روڈ پر امجد علی ایل پی جی گیس ریفلنگ،لاثانی پلی بالمقابل راٹھور ہسپتال جمیل احمد ریفلنگ،مین سرگودھا روڈپر محمد عارف ایل پی جی گیس ریفلنگ،امام بارگاہ چوک علامہ اقبال کالونی میں پٹرول ڈھابہ اسٹیشن،النورپمپ ورکس اورنزدالفلاح پولی کلینک پر منی پٹرول پمپ کو ختم کراکر مقدمات درج کرائے گئے۔

0/Post a Comment/Comments