فیصل آباد(ارم نواز)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کے ویژن اور مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور کی ہدایت پر واسا افسران روزانہ کی بنیاد پر مختلف ترقیاتی سکیموں کے وزٹس کررہے ہیں اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز مقبول سنپال نے جڑانوالہ روڈ پر سیوریج اور ڈرینج سسٹم کی بہتری اور تبدیلی کی سکیم کے تعمیراتی کاموں کی نگرانی کی۔علاوہ ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز غلام شبیر چوہدری نے احمد نگر میں ڈرینج اور سیوریج سسٹم کی بحالی کے تعمیراتی کاموں کو چیک کیا اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہنواز نے سمندری روڈکے علاقوں میں سیوریج اور ڈرینج سسٹم کی بہتری اور توسیع کی تعمیراتی سکیم کا جائزہ لیاجبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد رضا نے مختلف علاقوں میں مین ہولز کے ڈھکن اور پی سی سی سلیبز کی فراہمی اور فکسنگ کے کاموں کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اختر شاہ نے ڈسپوزل اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے لئے سول اور الیکٹرو میکینکل سسٹم کی بہتری اور بحالی کے کام کو چیک کیا اور ٹھیکیداروں کو مزید متحرک رہنے کی تاکید کی۔
ایک تبصرہ شائع کریں