کبڈی کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے انٹرنیشنل کھلاڑی نفیس گجر ملک کا قیمتی اثاثہ

سمندری (اختر رشید) کبڈی کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے انٹرنیشنل کھلاڑی نفیس گجر ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، عتیق گجر نے کبڈی کھیل کی پروموشن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا اہلیان سمندری  ہمیشہ ہی کبڈی ٹورنامنٹ کی ہار جیت کا فیصلہ نفیس کے ٹرننگ پوائٹس سے ہوا نفیس نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا عزیزواقارب   تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری شفیق گجر کے جھوٹے بھائی سمندری کے رہائشی نفیس گجر نے دن رات انتھک محنت کے باعث کبڈی کھیل کی دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے نیشنل و انٹرنیشنل سطح پر کبڈی ٹورنامنٹ ہو نفیس گجر نے ہمیشہ ہی ٹیم کو ٹرننگ پوائٹس سے کامیابی دلوائی ہے حالیہ میچوں میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹورنامنٹ کے آخری لمحات میں نفیس گجر کے دا پیچ نے ان کی ٹیم کو تاریخی فتوحات سے ہمکنار کروایا نفیس گجر کی سچی لگن محنت نے وطن عزیز کو کبڈی کھیل میں انٹرنیشنل سطح پر خوب پزیرائی دلوائی ہے نفیس گجر کی محنت کو دیکھتے ہوئے سمندری تحصیل کے باشندوں سمیت کاروباری، سیاسی و سماجی  و سرکاری حلقہ احباب نے انہیں پرائیڈ آف سمندری کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا اور ایک پروقار تقریب میں نفیس گجر اور عتیق گجر کو پرائیڈ آف سمندری ایوارڈ سے نوازا گیا اس موقع پر والدین سمیت عزیز و اقارب کا کہنا تھا کہ نفیس گجر و عتیق گجر نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے

0/Post a Comment/Comments