پوری قوم قائد محمد نوازشریف کی وطن واپسی کی منتظر ہے، مدیحہ رانا


فیصل آباد ( سیدجاوید شاہ)ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ سابق ایم پی اے مدیحہ رانا نے کہا ہے کہ قائد نواز شریف اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں کارکن پارٹی کی مضبوطی کیلئے اپنی انتھک محنت اور صلاحیتوں کے جاری رکھیں گے ۔ پارٹی کارکنان قائد محمد نواز شریف کو عوام اور ملک کے ساتھ پُر خلوص محبت، خدمت اور جمہوریت کی مضبوطی کے پر عزم جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پوری قوم قائد محمد نوازشریف کی وطن واپسی کی منتظر ہے۔ ان شاء اللہ قائد نواز شریف جلد ہمارے درمیان ہونگے اور ملک کی ترقی مضبوطی اور عوام کی خدمت کیلئے عملی کردار ادا کرینگے۔ پاکستانی قوم یہ جان چکی ہے کہ ملک کی معیشت کی تباہی اور مہنگائی کے سیلاب کا اصل ذمہ دار مکار اور جھوٹا بدزبان عمران خان نیازی ہے جس کے نزدیک صرف اور صرف اقتدار کی کرسی ہے نہ قوم کی فکر ہے نہ ملک کی ۔وزیر اعظم شہباز شریف مسائل اور مشکلات میں گھری کشی کو ساحل پر لانے میں کامل یقین اور پُر عزم ہیں اور جلد معیشت میں بہتری آجائے گی۔

0/Post a Comment/Comments