فیصل آباد(عامرشاہ)اسسٹنٹ کمشنرتحصیل جڑانوالہ نعمان علی نے طبی وانتظامی امور کو چیک کرنے کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیااور ڈاکٹر وسٹاف کی حاضری چیک کی۔انہوں نے ادویات کا سٹاک اور ان کی تاریخ تنسیخ کو بھی چیک کیا۔انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو چیک کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر علاج کے لئے موجود مریضوں اور ان کے لواحقین سے طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے تسلی کی اور کہا کہ علاج معالجہ کے عمل میں کسی بھی لمحہ تعطل نہیں آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل ہسپتال سمیت رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کی انسپکشنز کا عمل جاری رہے گا اور طبی انتظامات میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں