فیصل آباد(ارم نواز)یکم فروری سے شروع ہونے والی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے جو21جنوری تک جاری رہے گی۔اس سلسلے میں قائد اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر سٹی وقاص صفدر سکندری نے کی۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان ادارہ شماریات اسلام آباد سے رومانہ صدف،آراو آفس فیصل آباد سے محمد رفیق محکمہ تعلیم سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری منظور احمد ملک،ڈپٹی کمشنر آفس سے پی بی ایس کے فضل الٰہی سمور محکمہ تعلیم کے فوکل پرسن محمودالرحمن نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کہاکہ مردم شُماری ایک قومی فریضہ ہے جسے احسن طریقے سے سر انجام دینے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے جائیں اس ضمن میں متعلقہ محکمے اپنے ذمہ ٹاسک کو بخوبی پورا کریں۔انہوں نے کہا کہ تحصیل سٹی میں مردم شماری کے کام کی خود نگرانی کررہے ہیں سٹی ایریا کو 2429بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے۔مردم شُماری کے کام کو سرانجام دینے کے لئے محکمہ تعلیم،لوکل گورنمنٹ،پاپولیشن ویلفیئر،میٹروپولیٹن کارپوریشن،ایوب ریسرچ،ایگری کلچر اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا عملہ حصہ لے رہا ہے۔ٹریننگ سیشن سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں