فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سمندری علیزہ ریحان نے میرج ایکٹ پر عملدرآمد کو چیک کرنے کے لئے مختلف شادی ہالز کی اچانک انسپکشن کی اور ون ڈش ومقررہ وقت پر پابندی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔انہوں نے شادی ہالز وکیٹرنگ سروس کو قوانین پر عمل پیرا ہونے کی تاکید کی اور کہا کہ خلاف ورزی قطعا برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ انسپکشن کا عمل جاری رہے گا اور میرج ایکٹ پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنائیں گے اس ضمن میں شادی ہالز انتظامیہ و منتظمین تعاون کریں تاکہ کارروائی کی نوبت نہ آئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں