انٹر کلب ڈسٹرکٹ باسکٹ بال چیمپیئن سپورٹس کمپلیکس ڈجکوٹ روڈ میں کھیلی گئی

فیصل آباد(سید جاوید شاہ)ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر کلب ڈسٹرکٹ باسکٹ بال چیمپیئن سپورٹس کمپلیکس ڈجکوٹ روڈ میں کھیلی گئی جس میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔نیو وائی ایم آر باسکٹ بال کلب،نیو ماڈل باسکٹ بال کلب،وائی ایم آر باسکٹ بال کلب،شاہین باسکٹ بال کلب،میاں مظہر باسکٹ بال کلب،یونیورسٹی باسکٹ بال کلب،جی ایم آباد باسکٹ بال کلب،ایم سی باسکٹ بال کلب کی ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے گئے۔پہلے دن نیو ماڈل باسکٹ بال کلب نے شاہین باسکٹ بال کلب کو 55/28سے شکست دی۔نیو وائی ایم آر باسکٹ بال کلب نے میاں مظہر باسکٹ بال کلب کو 89/46،ایم سی باسکٹ بال کلب نے یونیورسٹی باسکٹ بال کلب کو 80/8 سے شکست دی۔چوتھے اور آخری میچ میں وائی ایم آر باسکٹ بال کلب نے جی ایم باسکٹ بال کلب کو 68/46سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی راہنما پاکستان تحریک انصاف میاں نبیل ارشدنے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی سپورٹس میں کاوشوں کو سراہااور کہا کہ ایسے ایونٹس سے کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرساجدہ لطیف،بابائے سپورٹس حاجی محمد رفیع ودیگر باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور آفیشلز بھی موجود تھے۔

0/Post a Comment/Comments