فیصل آباد(سید جاوید شاہ)ڈپٹی کمشنرعمران حامد شیخ کی ہدایات اور سول ڈیفنس آفیسررانامحمد عباس کی زیر نگرانی سول ڈیفنس انسپکشن ٹیم روزانہ کی بنیاد پرایل پی جی گیس ریفلنگ اورمنی پٹرول پمپس کاغیر قانونی کاروبارکرنے والے دوکانداروں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کر رہی ہیں۔گزشتہ دو روز میں غیرقانونی کاروبار کرنے والے مالکان اورورکرز کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 8 مقدمات کااندراج اور11غیر قانونی دوکانوں کو مو قع پرسربمہرکردیاگیاجبکہ موقع سے سامان کو قبضہ میں لیکر مزیدقانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں