ایم ڈی واساکی زیر صدارت واٹر سپلائی اینڈ ڈسٹری بیوشن سسٹم کی بہتری کے منصوبہ بارے خصوصی اجلاس

فیصل آباد(عدنان جسپال)مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور نے کہا ہے کہ پینے کے پانی کی سپلائی اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی بہتری کے میگا پراجیکٹ پر جائیکا ٹیم اور کنسلٹینٹ سے مکمل معاونت کررہے ہیں اور بہت جلد مختلف مقامات پر واقع ٹینکیوں کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا جائے گا اس حوالے سے سے ایم ڈی واساکی زیر صدارت واٹر سپلائی اینڈ ڈسٹری بیوشن سسٹم کی بہتری کے منصوبہ بارے خصوصی اجلاس ہوا۔جائیکا کی ٹیم کے اراکین،کنسلٹینٹ اور کنٹریکٹر، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرز عدنان نثار، اکرام اللہ،پراجیکٹ ڈائریکٹر ثاقب رضاسمیت واسا کے دیگر افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس کے دوران جائیکا ٹیم کے اراکین اور کنسلٹینٹ کی جانب سے میگا پراجیکٹ پر اب تک ہونے والی پیش رفت بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی جسے مینجنگ ڈائریکٹرنے سراہا اور محکمہ انہار فیصل آ باد زون اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) سے متعلقہ معاملات بہت جلد طے کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ جائیکا کے واٹر سپلائی اینڈ ڈسٹری بیوشن میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے شہر کے مشرقی حصے کی آبادیوں کو پینے کے پانی کی سہولت میسر آئے گی اور عوامی بہبود کے اس میگا پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے جائیکا ٹیم،کنسلٹینٹ اور کنٹریکٹرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

0/Post a Comment/Comments