فیصل آباد (ارم نواز )چیئرمین اپپٹما فیصل آباد ریجن حافظ شیخ محمداصغر قادری نے کہا ہے کہ انڈسٹری کی بہتری اور کاروبار کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے ۔ معاشی عدم استحکام اور مہنگائی کے باعث برآمدات میں کمی آرہی ہے ۔ بحران زدہ حالات میں ریلیف کی عدم فراہمی کاروباری صورتحال شدید مخدوش بنا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ خام مال کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں ۔ کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ کاروبار کو بڑھانے کے لئے عالمی منڈیوں تک رسائی کو یقینی بنایا جائے ۔ چھوٹی انڈسٹری کے لئے سہولیات فراہمی کی جائیں ۔ انڈسٹری کو مضبوط تر بنانے کے لئے سہولیات اور آسانیاں پیدا کی جائیں ۔ بیرونی سرمایہ کاروں اور تاجروں کو پاکستان سے ایکسپورٹ کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں