
فیصل آباد(آفتاب خان)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ڈاکٹرمحمد
زاہد اکرام کی ہدایت پر ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں ایف
ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں خلاف قانون قائم کی جانیوالی
تین ہاؤسنگ سکیموں کے دفاترکو سربمہرکردیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر امتیاز علی
گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے سمندری روڈ پر قائم کی جانیوالی
ہاؤسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت کو چیک کیا تو چک نمبر263رب کی اراضی پر بننے والی ہاؤسنگ
سکیم ماڈرن سمارٹ سٹی، چک نمبر254رب میں مدینہ ولاز اور اضافی آبادی کو خلاف قانون
پایا جن کے دفاتر کو فوری طور پر سیل کردیاگیا اور ڈویلپرزکو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ
قانون شکنی سے باز رہیں بصورت دیگر مزید خلاف ورزیوں پر قصور واروں کے خلاف فوجداری
مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے عوام الناس کو آگاہ
کیاگیاہے وہ کسی بھی ہاؤسنگ سکیم میں پلاٹ خرید نے سے قبل اسکی قانونی حیثیت اور دیگر
کوائف ضرور چیک کر لیں تاکہ ان کی سرمایہ کاری متاثر نہ ہو۔ علاوہ ازیں ایف ڈی اے کی
ٹیم نے غیر قانونی تعمیرات پر مدینہ ٹاؤن میں پلاٹ نمبر63-
X-101 کو سربمہر کردیا اور خبر دار کیاکہ تعمیر جاری
رکھنے کیلئے بلڈنگ پلان کی منظوری ضرورحاصل کی جائے۔
ایک تبصرہ شائع کریں