پیدائش واموات کے بروقت اندراج کے لئے درخواست گزاروں کو بہترین سروسز فراہم کی جائیں

جڑانوالہ(بیوروچیف میاں عنصرعلی)ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نادیہ فاطمہ نے اجلاس کی صدارت کرکے محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے لوکل گورنمنٹ افسران وسٹاف کو ترجیحات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پیدائش واموات کے بروقت اندراج کے لئے درخواست گزاروں کو بہترین سروسز فراہم کی جائیں جبکہ ان کی رہنمائی کا عمل بھی جاری رکھیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے انسداد ڈینگی اقدامات کو تسلسل سے جاری رکھنے کی تاکید کی اور کہا کہ اینڈرائڈ موبائل یوزرز روزانہ کی سرگرمیوں کو ڈیش بورڈ پر رپورٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ غفلت،لاپروائی دکھانے والے اپنا قبلہ درست کرلیں بصورت دیگروہ محکمانہ کارروائی سے نہیں بچ سکیں گے

0/Post a Comment/Comments