ضلع چنیوٹ اور جھنگ میں 200، 200 پولٹری یونٹس تقسیم


فیصل آباد(عبدالرحمن) محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام دیہی مرغبانی کے فروغ کے لئے رواں ماہ مئی میں ضلع چنیوٹ اور جھنگ میں 200، 200 پولٹری یونٹس تقسیم کیے جائیں گے۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے بتایا کہ ایک یونٹ 5 مرغیوں اور 1 مرغے پر مشتمل ہے جس کی رعائتی قیمت 1180 روپے فی یونٹ ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سکیم کا بنیادی مقصد م عوام الناس تک معیاری پروٹین انڈے اور گوشت کی شکل میں فراہم کرنا ہے۔

0/Post a Comment/Comments