فیصل آباد(جواد شاہ)ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں وبازاروں کی مسلسل انسپکشن کا عمل جاری رکھیں اور پھل،چکن،سبزیوں سمیت کسی شے کی اوورچارجنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبداللہ محمودنے ناقص کارکردگی کے حامل بعض پرائس مجسٹریٹس کو پراگریس بہتر بنانے کی وارننگ دی۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں وبازاروں میں پرائس مجسٹریٹس کی گرانفروشوں اور نرخنامے آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں سے صارفین کو ریلیف ملنا چاہیے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ بہتر کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی اور ٹارگٹس پورے نہ ہونے پر وضاحت بھی ہوگی لہذا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اورپھل وسبزیوں،گوشت،چکن سمیت کریانہ کی اشیاء کی قیمتوں کی اوورچارجنگ میں ملوث عناصر کو نہ صرف بھاری جرمانے بلکہ مقدمات کے اندراج کے علاوہ دکانیں بھی سیل کی جائیں تاکہ کسی کومن مانی قیمت وصول کرنے کی جرات نہ ہو۔

ایک تبصرہ شائع کریں