سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا پنجاب سیٹیز پروگرام کی پیشرفت اور جائزہ لینے کے حوالے سے گوجرہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا اور پنجاب کی 16 تحصیلوں میں اربوں روپے کے فنڈز جاری

 

فیصل آباد(جواد شاہ )سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمدنے پنجاب سیٹیز پروگرام کی پیشرفت اور جائزہ لینے کے حوالے سے تحصیل گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا اور میونسپل آفس میں پروگرام پر عملدرآمد بارے بریفنگ لی۔انہوں نے عوامی بہبود کے جاری منصوبوں میں تیزی لانے کا حکم دیا اور کہا کہ شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے لوکل گورنمنٹ کے افسران کو تاکید کی کہ وہ موقع پر موجود رہ کر تعمیراتی عمل کی نگرانی کریں اور کوئی سکیم التواء کا شکار نہیں ہونی چاہیے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے بتایا کہ یہ پروگرام پنجاب کی 16 تحصیلوں میں اربوں روپے کے فنڈز سے جاری ہے جس میں روڈز کی تعمیر ومرمت اور میونسپل سروسز میں بہتری کے لئے مشینری کی خریداری کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب سیٹیزپروگرام کے تحت گوجرہ میں 5 پراجیکٹس پر کام جاری ہے اور دو پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دورے کا مقصد جاری کام کی کوالٹی اور رفتار کو چیک کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سیٹیزپروگرام پنجاب کے 16 چھوٹے شہروں کی حالت بدل دے گا کیونکہ اس کے ذریعے واٹر سپلائی،سیوریج،ویسٹ مینجمنٹ، سڑکوں و پارکوں کی تعمیر اور سٹریٹ لائٹس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔پنجاب سیٹیزپروگرام اس وقت جہلم،حافظ آباد،ڈسکہ، کامونکی،وزیر آباد،مریدکے، گوجرہ،اوکاڑہ،جڑانوالہ،جھنگ، کمالیہ،بہاولنگر،بورے والا،خانیوال، کوٹ ادو اور وہاڑی میں جاری ہے۔

0/Post a Comment/Comments