کمشنر سلوت سعیدکی زیرصدارت انٹراسٹی ٹرانسپورٹ سروس کے حوالے سے اجلاس

فیصل آباد(عبدالرحمن گجر)کمشنر سلوت سعیدکی زیرصدارت انٹراسٹی ٹرانسپورٹ سروس کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر بھی موجودتھے۔کمشنر فیصل آباد نے سیکرٹری آرٹی اے کی طرف سے اربن ٹرانسپورٹ سروس کا جامع پلان وضع نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ شہریوں کو اندرون شہر ٹرانسپورٹ کی معیاری سروس فراہم کرنی ہے اس ضمن میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اپنی ذمہ داریاں اداکرے۔ٹرانسپورٹرز کو پیشکش دیں۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو پلان وضع کرنے کا ٹاسک تفویض کردیا اور کہا کہ آئندہ اجلاس میں مزید لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

0/Post a Comment/Comments