نگران وزیر ایکسائز و مواصلات بلال افضل کی اپنے دورہ کے موقع پرفیصل آباد ڈویژن میں محکمہ ایکسائز کی کارکردگی پر بریفنگ

فیصل آباد(جواد شاہ)نگران وزیر ایکسائز و مواصلات بلال افضل نے کہا ہے کہ ہماری پراپرٹی ٹیکس کی شرح جنوبی ایشیاء میں سب سے کم ہے اس کے باوجود لوگ ٹیکس دینے سے کتراتے ہیں۔وہ جمعرات کے روز اپنے دورہ فیصل آباد کے موقع پرفیصل آباد ڈویژن میں محکمہ ایکسائز کی کارکردگی پر بریفنگ لے رہے تھے۔ سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب محمد علی بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر ایکسائز نعمان شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال 4۔ارب 93 کروڑ روپے کا ہدف جبکہ تاحال 70 فیصد وصولی کی گئی تاہم باقی دنوں میں ٹارگٹ پورا کرنے کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے ٹیکس اہداف سے کم وصولی پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہاکہ فیصل آباد ڈویژن کو ہدف اور وصولی کا فرق پورا کرنے کے لئے بہت محنت کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کم ریکوری والے علاقوں میں اچھی کارکردگی والے انسپکٹر تعینات کیے جائیں۔ ٹیکس دہندگان کی ترغیب کے لئے میڈیا پر خصوصی آگاہی مہم چلائی جائے۔ بلال افضل نے یقین دہانی کرائی کہ سٹاف کی کمی اور دیگر مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن معاونت کروں گا۔ سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار نے کہا کہ باقی ریکوری کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹ پورا کیا جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کا سیاسی دباؤ خاطر میں نہ لایا جائے۔ انہوں زیر التواء مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ ڈی جی ایکسائز محمد علی نے کہا کہ نادہندہ جائیدادیں سیل کی جائیں اور سیل توڑنے والوں کو گرفتار کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ باقی نمبر پلیٹس اور سمارٹ کارڈ کی فوری ترسیل کی جائے۔ قبل ازیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیصل آباد ڈویژن میں 1 لاکھ 62 ہزار سے زائد ڈیفالٹرز کو نوٹس جاری کیے 

0/Post a Comment/Comments