دو نامعلوم ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے جانوروں کے بیوپاری کو نقدی سے محروم کر دیا

کنجوانی (نامہ نگار)دو نامعلوم ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے جانوروں کے بیوپاری کو نقدی سے محروم کر دیا 15 کی کال کے باوجود پولیس  تھانہ گڑھ کا عملہ ایک گھنٹہ بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے میں کامیاب ہو سکا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 453 گ ب اکانوالہ کا رہائشی شہزاد عمر جو کہ جانوروں کا بیوپار کرکے بچوں کا پیٹ پالتا ہے دن بارہ بجے کے قریب روزگار کے سلسلہ میں گھوم پھر کر واپس گاؤں کی طرف جا رہا تھا جونہی میں روڈ پر آیا تو دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور دوران تلاشی جیب سے سات ہزار روپے نکال لئے اور فرار ہو گئے ڈاکوؤں کے جاتے ہی اس نے 15 پر کال کردی متاثرہ شخص کے مطابق پولیس تھانہ گڑھ کا عملہ کال کے ایک گھنٹہ بعد جائے وقوعہ پر پہنچ سکا اور نامعلوم ڈاکوؤں تلاش شروع کر دی

0/Post a Comment/Comments