فیصل آباد(عبدالرحمن گجر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ایف ڈی اے کے دو افسران کا مختلف شعبوں میں تبادلہ کردیاہے۔ اس سلسلے میں جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹiiجنید حسن منج کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ iمقررکردیا گیاہے جبکہ وہ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹiiکے اضافی چارج کی ذمہ داریاں بھی سرانجام دینگے۔ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ iسہیل مقصود کا تبادلہ کرکے ڈائریکٹر ایڈ من اینڈ فنانس ٹیپا کی خالی آسامی پر تعینات کیاگیا ہے۔ ان افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریوں کو سنبھال لیں۔
.jpeg)
ایک تبصرہ شائع کریں