ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ اور کلیم شہید پارک کا دورہ

فیصل آباد(عبدالرحمن گجر)ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ اور کلیم شہید پارک کا دورہ کیااور دونوں پارکس/گراؤنڈ میں فراہم کی جانے والی تفریحی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں نصب جھولوں کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے جبکہ گراؤنڈ میں گھاس وپودے لگانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ گراؤنڈ میں پانی کی فراہمی کا مسئلہ بھی حل ہوگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کلیم شہید پارک کو بھی تفریحی لحاظ سے مثالی بنایا جارہا ہے تاکہ پارکوں کا رخ کرنے والوں کو معیاری سہولیات میسر آئیں۔


0/Post a Comment/Comments