چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد

فیصل آباد(جوادشاہ)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بزنس پلان اور ذمہ داریوں کا جائزہ لیا۔کمشنر فیصل آباد سلوت سعید،ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر اور پی ایچ اے وفیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔کمشنر فیصل آباد نے ایف ڈبلیو ایم سی کے بجٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیااورڈے ٹو ڈے ورکنگ پر بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ ایف ڈبلیو ایم سی کو تنخواہوں کی مد میں ماہانہ 154 ملین درکار ہیں۔عید الاضحی کے تناظر میں سیلری بجٹ کی فراہمی ناگزیر ہے اسی طرح پی ایچ اے کے بجٹ کی تفصیلات اور درکار وسائل سے بھی آگاہ کیا۔پی ایچ اے کے سٹاف کے لئے بھی سیلری کا بجٹ درکار ہے۔کمشنر نے بتایا کہ بلز بورڈ کی جیو ٹیگنگ کرارہے ہیں۔اربن یونٹ سے رابطہ کیا گیا ہے،بلز بورڈ کی مد میں ریونیو ریکوری کو مزید تیز کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پی ایچ اے کا بزنس پلان ریویو بھی کیاجارہا ہے۔پی ایچ اے کی کارکردگی کا گراف بلند کرنے پر فوکس ہے۔


0/Post a Comment/Comments