انٹر میڈیٹ کے طلباء امتحانات سے فراغت کے بعد رضاکارانہ طور کچرا اکٹھا کر پارکوں کی صفائی ستھرائی کر رہے

 

فیصل آباد(جواد شاہ) انٹر میڈیٹ کے طلباء نے امتحانات سے فارغ ہوتے ہی پارکوں کی صفائی ستھرائی کا بیڑا اٹھا لیا۔بارہویں جماعت کے طلبا ء کا کہنا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے اور صاف ستھرا ماحول ہی بہتر معاشرے کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وطن ہمارا ہے اور اسے خوبصورت بنانا بھی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پختہ ارادوں کی بدولت ہر کام پایا تکمیل کو پہنچتا ہے اور ہم سب نے مل کر اپنے شہر کوصاف ستھرا بنانے کا عزم کر کے جناح پارک کی صفائی ستھرائی کا کام شروع کیا اور اب انشاء اللہ فیصل آباد کے باقی پارکوں سے گندگی اٹھا کر ماڈل پارک بناکر پورے پاکستان کو گرین گرین پاکستان۔۔۔۔کلین کلین پاکستان بنا دینگے۔

0/Post a Comment/Comments