وزیراعلی پنجاب کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کی زیر نگرانی محکمہ زراعت کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

فیصل آباد(عبدالرحمن گجر)نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کی زیر نگرانی محکمہ زراعت توسیع کا کھادوں کے ملاوٹ مافیاز کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے اس ضمن میں تحصیل سمندری میں زراعت توسیع کی ٹیم نے کھادوں کے سیمپلز ان فٹ آنے پر 133 بیگز قبضہ میں لے لئے۔ایس ایس پی کھاد کے نمونے غیرمعیاری وملاوٹی آنے پر فرٹیلائزر ڈیلر،سیلز آفیسر اور کمپنی کے مالک کے خلاف تھانہ مرید والا میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔یادرہے کہ محکمہ زراعت نے چند روز قبل اطلاع ملنے پر کھاد کے سیمپلز لیبارٹری بھجوائے تھے۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ کسانوں کو معیاری کھادوں کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے متحرک ہیں۔غیر معیاری اور ملاوٹی کھادیں فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیراتنگ کردیا گیا ہے۔کسانوں کا استحصال کرنے والے جیلوں میں ہونگے۔

0/Post a Comment/Comments