فیصل آباد(
عبدالرحمن
گجر)ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدرعلی خان نے کیٹل فیڈملز
جڑانوالہ کا دورہ کیا اور پنجاب اینیملز فیڈ سٹف اینڈ کمپاؤنڈفیڈ ایکٹ کے نفاذ کا
تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے فیڈملز کے مختلف سیکشنز،فیڈمل آپریشنل میکانزم،لیبارٹری،سٹوریج
کی استعداد اورطریقہ کار کو چیک کیا۔انہوں نے فیڈ مالکان کو فیڈ ایکٹ پر عملدرآمد
کی تاکید کی اور کہا کہ جانوروں کے لئے معیاری خوراک کی تیاری میں کوئی کسر اٹھا
نہ رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ معیاری خوراک کی بدولت جانوروں کی بہترین نشوونما
اور بیماریوں سے کنٹرول ممکن ہے لہذا ذمہ دارانہ اقدامات کئے جائیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں