پریس کلب ممبران کے بچوں کیلئے چائنہ کی یونیورسٹیز میں مفت تعلیمی سہولیات فراہم کر نے کیلئے آگاہی

فیصل آباد  (  ایجوکیشن رپورٹر) لیڈ ایس  فارن ایجوکیشن کنسلٹنٹسن نے فیصل آباد پریس کلب کے اشتراک سے پریس کلب میں چائنہ کی یونیورسٹیز میں داخلوں کیلئے تعلیمی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا جس میں پریس کلب  مبران کے بچوں کیلئے چائنہ کی یونیورسٹیز میں مفت تعلیمی سہولیات فراہم کر نے کیلئے آگاہی دی گئی گروپ لیڈر شاہد علی صدر پریس کلب عبدالرحمن سیکرٹری میاں کاشف  فرید نائب صدر محمد کاشف  نائب صدر میاں منور   سیکرٹری انفارمیشن افشاں بتول  ایکزیکٹو ممبران رانا حنا علی ملک آصف سخی قمر عباس قمر کے علاوہ ممبران پریس کلب کے بھر پور شرکت کی لیڈرز فارن ایجوکیشن کنسلٹنٹس کے ڈاکٹر توقیر شہزاد علوی ،ڈاکٹر سیرت عتیق ڈاکٹر صوبیہ اسلم ،نعمان ساجد بھٹی ایڈووکیٹ نے چائنہ کی یونیورسٹیز میں فلی فنڈڈ سکالر شپس بارے صحافیوں کو آگاہی دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیڈرز فارن ایجوکیشن کنسلٹنٹس فیصل آباد پریس کلب کے ممبران نے بچوں کو چائنہ میں بغیر ٹیویشن فیس ،بغیر ہاسٹل فیس کے علاوہ تعلیم مکمل کر نے کے بعد اچھی سیلری والی جاب کے مواقع بھی فراہم کرے گا ،پروگرامز میں ایم بی بی ایس،ایم فل ،پی ایچ ڈی ماسٹر ز ،بیچلر ز ،ڈپلومہ ،چائنہ لینگویج اور دیگر شامل ہیں مقررین نے کہا کہ لیڈرز فارن ایجوکیشن کنسلٹنس صحافیوں کے بچوں کو چائنہ کی ٹاپ رینکنگ یونیورسٹیز میں داخلوں کا اہل بنائے گا مقررین نے فیصل آباد پریس کلب کی نو منتخب کا بینہ کو کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کی اور گروپ لیڈر شاہد علی کی پریس کلب اور صحافیوں کی بہتری کیلئے کی گئی خدمات پر بھی خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر گروپ لیڈر شاہد عل ی،نے کہا کہ صحافیوں کے بچوں کو بیرون ملک تعلیمی مواقع  حاصل کرنے متعلق آگاہی دینے  کیلئے لیڈ ایس  کنسٹلنس کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا  اور  کہا کہ سیرت عتیق کی یہ  کاوش  بہترین ہے اور پریس کلب کی طرف سے  پنے مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی  

0/Post a Comment/Comments