معمولی تلخ کلامی پر گھر میں گھس کر چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے بزرگ کریم بخش اور اور اس کی جوان بیٹیوں پر وحشیانہ تشدد
جڑانوالہ (کرائم رپورٹر) جڑانوالہ کے نواحی گاؤں 276 گ ب اوٹیاں تھانہ روڈالہ کی حدود میں ظلم کی ایک اور داستان رقم گاؤں میں گندے نالی کے پانی کی وجہ سے معمولی تلخ کلامی پر پانچ بیٹیوں کے باپ کریم بخش عمر 75 سال کو گھر میں گھس کر چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے بزرگ کریم بخش اور اور اس کی جوان بیٹیوں پر وحشیانہ تشدد کرتے رہیں ڈنڈوں سوٹوں اور کلہاڑیوں سے تشدد کا نشانہ بناڈالا منت سماجت سے ہمسایوں نے جان بخشی کروائی.
تفصیلات کے مطابق 276 گ ب میں نالی کے گندے پانی پر معمولی تلخ کلامی پر کریم بخش اور اس کی جوان بیٹیوں پر رشتوں داروں نے ظلم کے پہاڑ توڑے دیں ماہ رمضان کے مہینے میں ظالموں نے ظلم کی انتہا کردی تشدد کرنے والے رشتہ میں بزرگ کریم بخش کے بانجھے اور بھتیجے ہیں کریم بخش پانچ بیٹیوں کا باپ ہے اور اس کی عمر پچھتر سال ہے اور اس کی پانچ بیٹیاں ہیں اوربیٹا نہیں ہے۔ بزرگ کریم بخش نے نمائندہ ڈیلی وسعت و 041FAISALABADسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز میرے بھانجوں بھتیجوں کی طرف سے تشدد کیا جاتا ہے پولیس کو بتانے کے باوجود تھانہ روڈالہ کے ایس ایچ او اور اے ایس آئی محمد علی اور پرائیویٹ رضاکار عنایت ملزمان کے ساتھ سازباز ہو کر ہمیں ہی دھمکا کر خاموش کروا دیتے ہیں ظلم وجبر وبربریت کا نشانہ بننے والے بزرگ کریم بخش اور اس کی بیٹوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحب اور آئی جی پنجاب اور سی پی او فیصل آبادسے اپیل کی ہے کہ ہماری اس ظلم کی چکی سے نجات دلاتے ہوئے انصاف فراہم کیا جائے۔
ایک تبصرہ شائع کریں