تاندلیانوالہ(نیوز رپورٹر)تفصیلات کے مطابق تحصیل تاندلیانوالہ کے نواحی چک 603 گ ب کا گرلز ایلمنٹری سکول جس میں ڈیڑھ سو سے زائد بچیاں اور بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو رہے ہیں اکلوتی خاتون ٹیچر خود ہی خاکروب خود ہی ہیڈ مسٹریس خود ہی نائب قاصد اور خود ہی چوکیداری کے فرائض سر انجام دینے پر مجبور ہیں۔اسکول ہیڈ مسٹریس کے مطابق انہوؔں نے محکمہ تعلیم پنجاب و فیصل آباد کو متعدد بار لکھا کہ ان کے اسکول میں سات اساتذہ کی خالی اسامیوں پر جلد تعیناتی کی جائے مگر اس پر تاحال عمل درآمد ممکن نہیں بنایا جاسکا۔ان کا کہنا تھا کہ آج کل کےحالات کو دیکھتے ہوئے خدانخواستہ اگر کوئی بھی ناخوشگوار واقع پیش آتا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔اہلِ علاقہ نے این اے 97 کے تمام سیاسی کرتوؤں دھرتاؤں سے603 گ ب کے گرلز ایلمنٹری اسکول کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول میں اساتذہ کی سات خالی اسامیوں پر فی الفور تعیناتی یقینی بنائے جائے تاکہ بچیوں اور بچوں کو معیاری تعلیم کا حصول بہتر بنایا جا سکے

ایک تبصرہ شائع کریں