تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 617 گ ب میں بوائز پرائمری سکول دیا جائے۔ عوامی مطالبہ

تاندلیانوالہ ( رائے ظہوراحمد پروکہ ) تفصیلات کے مطابق تحصیل تاندلیانوالہ ضلع فیصل آباد کے گاؤں چک نمبر 617 گ ب میں اہل گاؤں نے پرائمری سکول دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔اہلیان گاؤں کا کہنا ہےکہ ہمارے بچے تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں۔کچھ بچے دور دراز دوسرے گاؤں میں جاتے ہیں۔ ہمارے بچے تعلیم حاصل کرنے کےلئے دوسرے گاؤں کے سکولوں میں 3,4 کلومیٹر کا سفر کر کے جاتے ہیں۔ جس سےپڑھو پنجاب ۔۔بڑھو پنجاب کا خواب پورا نہیں ہو رہا گ۔ اؤں میں سہولت دی جائے ۔ اہلیان گاؤں کا احتجاج ،  اہل گاؤں نے محکمہ تعلیم ، وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز اور وزیر اعظم پاکستان جناب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے ۔ ہمارے گاؤں چک نمبر 617 گ ب میں بوائز پرائمری سکول کا فوراً اجرا کیا جائے

0/Post a Comment/Comments