فیصل آباد(رانا کاشف)ضلع میں نگہبان رمضان پیکج پر تیز رفتار عملدرآمد جاری ہے اوراب تک ایک لاکھ 99 ہزار 453 گھرانوں میں رمضان راشن تقسیم ہوچکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آبادعبداللہ نیئرشیخ نے اسسٹنٹ کمشنرز کو تصدیقی عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔انہوں نے پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا اور مارکیٹوں وبازاروں میں انسپکشن بڑھانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ ایک روز میں 3613، انسپکشنز کر کے اوورچارجنگ کی 161 اور نرخنامے آویزاں نہ ہونے کی 80 شکایات پر گرانفروشوں کو 3 لاکھ 10ہزار روپے جرمانہ،ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج، 5دکانیں سیل اور 18 دکاندار گرفتارکرائے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے "ستھراپنجاب" پروگرام کے اہداف کی تکمیل کے لئے بھی ضروری ہدایات جاری کیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں