اسسٹنٹ ڈریکٹر BISP تاندلیانوالہ راۓ سعید سلطان قاسم کی سرکل بھر میں امدادی رقم ترسیل پوائنٹس کی چیکنگ کا سلسلہ جاری

سرکل میں دوران چیکنگ خواتین کی شکایات پر 3 ریٹیلرز کی ڈیوائس کو بند کر دیا گیا


 تاندلیانوالہ ( رائے ظہوراحمد پروکہ) تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈریکٹر رائےسعید سلطان قاسم کی تحصیل بھر کے رقم ترسیل پوائنٹس کی چیکنگ کا سلسلہ جاری. ذرائع کے مطابق دوران چیکنگ تین جگہوں پر خواتین کی رقم میں کٹوتی کی شکایات پر متعلقہ ریٹیلر کی ڈیوائس کو مبینہ طور پر بند کر دیا گیا جن میں سے مبینہ طور پر کامران جٹ عطاری موبائل شاپ تاندلیانوالہ رحمے شاہ سے فیصل سپرے سنٹر جبکہ جنڈا والا سے مظہر موبائل شاپ شامل درجہ زیل افراد کی ڈیوایسز  خواتین کو BISP کی جانب سے ملنے والی امدادی رقم سے کٹوتی کی شکایات بند کر دیا گیا اسسٹنٹ ڈریکٹر نے موقع پر ہی کارروائی کرتے ہوۓ خواتین سے کٹوتی کی مد میں لی جانے والی رقم کو  مبینہ طور پر ایجنٹس سے برآمد کرتے ہوے واپس کروایا بلاک کئے گئے ریٹیلرز کے خلاف میرٹ پر اینکوائری کو یقینی بنایا جاۓ گا

اسسٹنٹ ڈریکٹر BISP تاندلیانوالہ رائے سعید سلطان قاسم نے میڈیا نمائندگان کے توسط سرکل بھر کی خواتین سمیت ریٹیلرز کو پیغام کہ کسی ریٹیلرز کو بھی خواتین کی امدادی رقم سے کٹوتی کی اجازت نہیں دی جائے گی خواتین ریٹیلر پوائنٹس سے اپنی سہ ماہی رقم مکمل وصول کریں سرکل بھر کے تمام ریٹیلرز اپنی ایمانداری سے کام کرتے ہوۓ خواتین کو BISP کی  امدادی رقم فراہم کریں کرپشن کرنے والے ریٹیلرز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

0/Post a Comment/Comments