فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)عوام پاکستان کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع ایک روزہ کانفرنس بعنوان "مساوی معیاری تعلیم، خواتین اور سماجی شمولیت" کا انعقاد فیصل آباد میں کیاگیا جس کی صدارت شیخ شاہدجاوید ایم پی پنجاب اسمبلی نے کی۔
کانفرنس کے دوران گھر مزدور خواتین، سماجی و سیاسی ورکرز، خواتین باہم معذوری، ریسرچ سٹوڈنٹس، لیکچرر، اور سرکاری ملازمین سمیت 70افراد نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران شازیہ جارج، سونیا پطرس،سونیا جاوید، زینب خالدASP، ردا سندھو بروڈ کاسٹ جرنلسٹ، محمد نعیم سنیئر جرنلسٹ، نازیہ صالحہ اور الحاج چوہدری لطیف گل نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مقررین پنجاب میں کم عمری کی شادی، خواتین کے خلاف تشدد، اور غیرت کے نام پر قتل جیسے اقدامات کے بڑھ جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شادی کی کم از کم عمر 18، اور خواتین کے خلاف تشدد جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے مظبوط قانون سازی اور موثر عملدرآمدی نظام کو یقینی بنایا جائے۔ مزید بات کرتے ہوئے کہا گیا کہ خواتین باہم معذوری، مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کے لئے مناسب اقدامات ناگزیر ہیں۔ مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ 22.8ملین بچے جن میں 12.6لڑکیا ں ہیں جو کہ تعلیم کے حق سے محروم ہیں۔ علاوہ ازیں کم عمری کی شادی، سماجی روایات، جنسی ہراسانی جیسے واقعات کی وجہ سے سکول ڈراپ آوٹ کی شرح بڑھ رہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جو کہ بچیوں کی 12سال تک کی تعلیم کو یقینی بنائیں۔







ایک تبصرہ شائع کریں