وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت واسا فیصل آباد شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنے کے لئے ہمہ تن کوشاں ہے
فیصل آباد(یوسف بخاری)مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے رسپانس ٹائم کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ مختلف ڈائریکٹوریٹس کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت واسا فیصل آباد شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنے کے لئے ہمہ تن کوشاں ہے جس کے لئے تمام آپریشنز سٹاف فیلڈ میں سرگرم جبکہ مشینری آپریشنل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جانب سے درج کرائی گئی شکایات کو تیز رفتار اقدامات کے ذریعے حل کیا جارہا ہے جبکہ اس حوالے سے سٹیزن پورٹل سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر بھی فوری اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے جس پر کسٹمر ریلیشنز سینٹر آفیسر اور سٹاف کی سروسز لائق تحسین ہیں۔ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ شہر بھر میں سیوریج لائنوں اور مین چینلز کی ڈی سلٹنگ اور صفائی مہم شیڈول کے مطابق مکمل کی جائے جبکہ نشیبی علاقوں کے حوالے سے خصوصی پلاننگ تشکیل دی گئی ہے تاکہ نشیبی علاقوں میں سیوریج مسائل کا فوری حل ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جن علاقوں سے واسا کے بلز اور واجبات کی ادائیگی نہیں ہو رہی ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے کیونکہ صارفین بلز جمع کرائیں گے تو ہی واسا نکاسی آب کی معیاری سروسز کو مزید بہتر بنا سکتا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں