ایس ایچ او تھانہ گڑھ ناصر یعقوب بٹ کی کلیانوالا میں قائم جامعہ مسجد گلزار مدینہ میں بعد از نماز جمعہ کھلی کچہری، پولیس ٹیم کا بعداز کھلی کچہری شہر بھر کی مارکیٹس کا وزٹ


تاندلیانوالہ ( رائے ظہوراحمد پروکہ ) تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گڑھ ناصر یعقوب بٹ کا اعلی حکام کے احکامات کے مطابق جامعہ مسجد گلزار مدینہ کلیانوالا میں بعد ازنماز جمعہ کھلی کچہری کی گئی ذرائع کےمطابق ایس ایچ او نے عوامی مسائل کو سن کر ترجیح بنیادوں اور میرٹ پر حل کرنے کی عوام کو یقین دہہانی کروائی گئی بعداز کچہری رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر ایس ایچ او ناصر یعقوب بٹ نے ہمراہ پولیس ٹیم شہر بھر کی مارکیٹس کا وزٹ کیا رش والی احساس جگہوں پر دکانداروں کوCCTVکیمرے لگانے کی ہدایات دیں دوران وزٹ کلیانوالا میں قائم سونیری بنک کے منیجر سے ملاقات کی دوران ملاقات ایس ایچ او بنک مینجمنٹ سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ بھاری رقم کے لین دین کے عوض بنک اپنے کسٹمر کو بنا سکیورٹی کہیں دور نا جانے دے بلکہ عوام بنک سے  بھاری رقم کی وصولی پر پروٹیکشن کے لیے پولیس کی مدد حاصل کرسکتی ہے بنک سکیورٹی پر معمور سٹاف کو رمضان المبارک کے پیش نظر سخت الرٹ رہنے کی ہدایات کیں ہنگامی صورت برپا ہونے کی صورت میں متعلقہ پولیس کو بروقت اطلاع دیں عوام کے لیے پیغام دیتے ہوۓ کہا کہ حدود تھانہ گڑھ کی عوام اپنے ارد گرد شرپسند عناصر پر نظر رکھے اور کہیں بھی کوئی نظر اۓ تو بروقت پولیس کو اطلاع دیں پولیس عوام کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہے

0/Post a Comment/Comments