ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی سٹی ایریا اور ستیانہ روڈ پر معروف ہوٹلز اور سٹورز کی چیکنگ
6 معروف ریسٹورنٹس کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر 5پوائنٹس 2 لاکھ 40 ہزار کے جرمانے عائد، 1مقدمہ درج
جڑانوالہ (سید عامر شاہ سے) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم علی کی زیر نگرانی سیفٹی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ستیانہ اڈا میں کاروائی کرتے ہوئے دوکانداروں کو جرمانے عائد کر دیں معروف سٹور میں موجود 120 کلودھنیا، 140 لٹر ہائیڈروجن پرآکسائیڈ اور امونیم، 2 مکسنگ مشینیں ضبط، 150 پیکٹ گٹکا سمیت 1من سے زائد ناقص اشیاء سبزیاں اور انتہائی ناقص سٹوریج پر کارروائی پنجاب کے باسیوں تک معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے مستقل کوشش جاری ہے رمضان المبارک میں ملاوٹ مافیا کو نکیل ڈالنے کے لیے ٹیمیں 3 شفٹوں میں کام کر رہی ہے۔صحت دشمن عناصر معاشرے کا ناسور ہیں، پنجاب میں انکی کوئی جگہ نہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں