ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کاماڈل رمضان بازار جھنگ روڈکا دورہ

 

فیصل آباد(جاوید شاہ)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے ماڈل رمضان بازار جھنگ روڈکا دورہ کیا اورایگری کلچر فیئر پرائس شاپس پر 13 مختلف اشیائے ضروریہ کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے پھل، سبزیوں،کریانہ کی اشیاء،بیسن ودیگر اشیاء کے معیار کو بھی چیک کیااورموقع پر موجود صارفین سے اشیاء کے معیار اور رعایتی قیمتوں بارے دریافت کیا۔انہوں نے کہا ضلع میں دونوں ماڈل رمضان بازاروں میں صارفین کے لئے معیاری انتظامات ہیں۔ ماہ صیام میں خریداروں کو کوالٹی اشیاء کی فراہمی پر فوکس ہے۔

0/Post a Comment/Comments