ضلع بھر میں شجرکاری مہم ایک تحریک کی صورت میں عملدرآمدجاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر شیخ

 

فیصل آباد(صداقت ناز)ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر شیخ نے کہا کہ ضلع بھر میں شجرکاری مہم ایک تحریک کی صورت میں عملدرآمدجاری ہے جس میں تمام محکموں سمیت شہریوں کو بھی شریک رکھا جارہا ہے۔انہوں نے جنگلات کے عالمی دن پر گٹ والا فاریسٹ میں پودا لگایا اورکہا کہ شجرکاری کے اس قومی فریضہ میں سب اپنا حصہ ڈالیں اور پودے لگانے کے ساتھ ان کی حفاظت کی بھی ذمہ داری نبھائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آئے۔

0/Post a Comment/Comments