تعلیمی اداروں میں شجرکاری کو فروغ دیں۔ایڈوائزرز محتسب سید مبشر حسین اور طارق سردار

فیصل آباد(جواد شیرازی)محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کے احکامات پر ایڈوائزرز محتسب سید مبشر حسین اور طارق سردارنے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر گٹ والا فاریسٹ پارک میں پودا لگایا۔انہوں نے پودوں کے درخت بننے کی دعا کی اور کہا کہ ماحول کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہر شخص کو دستیاب جگہ پر پودا لگاکر اس کی پرورش کا بیڑہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف خوبصورتی کا ذریعہ بلکہ پرندوں کی خوراک کا بھی باعث ہے۔انہوں نے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ تعلیمی اداروں میں شجرکاری کو فروغ دیں اور پودوں کی نشوونما کے لئے بھی موثر اقدامات کئے جائیں۔

0/Post a Comment/Comments