" درخت لگائیں پاکستان کیلئے "مہم کا آغاز

درخت ماحول کو صاف رکھنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کا ذریعہ ہیں ۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد ابرار عالم

فیصل آباد(صداقت ناز)پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن میں جنگلات کے عالمی دن کے موقع پرشجر کاری کی گئی۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد ابرار عالم نے پودا لگاکر" درخت لگائیں پاکستان کیلئے "مہم کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ درخت ماحول کو صاف رکھنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کا ذریعہ ہیں۔سینئر ممبر بورڈ آف مینجمنٹ ڈاکٹر جعفر حسن مبارک اور سینئر آرٹسٹ شہزادہ پرویز نے بھی آرٹس کونسل میں پودا لگایا اور دعاؤں کیساتھ آرٹس کونسل کی اس کاوش کو سرا ہا۔ پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد کے افسران اور سٹاف نے بھی اس موقع پر پودے لگائے۔

0/Post a Comment/Comments