عوامی شعور بیدار کرنے کے لئے سائیکل ریلی کا انعقاد

فیصل آباد(عدنان جسپال)ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ماحول کو صاف ستھرارکھنے کے حوالے سے عوامی شعور بیدار کرنے کے لئے سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان نے سائیکلیسٹ کو روانہ کیا۔ریلی چناب کلب چوک سے شروع ہوکر سرینا روڈ،بلال روڈسے ہوتی ہوئی اقبال سٹیڈیم پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں سو سے زائد سائیکل سواروں نے حصہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز نے کہا کہ ستھراپنجاب پروگرام کی کامیابی کے لئے عوامی آگاہی مہم بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سائیکلسٹ کے ذریعے عوام الناس کو ماحول صاف رکھنے کا پیغام عام کرنا ہے۔

0/Post a Comment/Comments