وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر "ستھرا پنجاب" مہم زوروشور سے جاری

فیصل آباد(یوسف بخاری)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر "ستھرا پنجاب" مہم زوروشور سے جاری ہے اس ضمن میں میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام ہال میں آگاہی سیمینار منعقدہوا۔ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی کے ارکان وسابق ارکان اسمبلی میاں طاہرجمیل اور فقیر حسین ڈوگر نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔سی ای او میونسپل کارپوریشن محمد زبیر وٹو،چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون،محمد اختر بٹ کے علاوہ میونسیل کارپوریشن کے دیگر افسران اورسول سوسائٹی کے افراد موجود تھے۔سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے سابق ایم پی اے فقیر حسین ڈوگر نے کہا کہ ستھراپنجاب پروگرام کے تحت گلی محلے صاف اور رات کے وقت سٹریٹ لائٹس روشن ہوکر خوشگوار ماحول نظر آرہا ہے۔انہوں نے مہم کے اختتام تک اپنے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ستھراپنجاب پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا کہ فیصل آباد میں ستھراپنجاب پروگرام کے اہداف کی تکمیل نظر آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری بھی صفائی کا خیال رکھیں۔شہرتجاوزات سے پاک کرنے میں کارپوریشن کے جاری اقدامات قابل ستائش ہیں۔سی ای او نے ستھراپنجاب پروگرام پر عملدرآمد کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔انہوں نے سٹریٹ لائٹس کو فنکشنل بنانے سمیت سڑکوں کے پیچ ورک کی تفصیلات بھی بتائیں۔سیمینار کے اختتام پر آگاہی واک بھی منعقد ہوئی۔

0/Post a Comment/Comments