'' درخت لگائیں پاکستان کے لئے''کے سلوگن کے تحت شہریوں میں مفت پودے تقسیم

درخت دھرتی کا حسن اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کا قدرتی ذریعہ ہے۔ کمشنر سلوت سعید

فیصل آباد(یوسف بخاری)جنگلات کے عالمی دن پر کمشنر سلوت سعید نے رکن صوبائی اسمبلی عظمی جبیں راجہ کے ہمراہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیراہتمام باغ جناح میں '' درخت لگائیں پاکستان کے لئے''کے سلوگن کے تحت پودا لگایااور شہریوں میں مفت پودے بھی تقسیم کئے۔کمشنر نے کہا کہ جنگلات کے عالمی دن پر وسیع پیمانے پر شجرکاری کی جارہی ہے اورفیصل آباد ڈویژن میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران بڑی تعداد میں پودے لگائے جائیں گے،اس ضمن میں چاروں اضلاع میں پلانٹیشن شروع کردی گئی ہے۔کمشنر نے کہا کہ درخت دھرتی کا حسن اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کا قدرتی ذریعہ ہے لہذا ہر شہری کو اپنے حصے کا درخت لگاکر اسے پروان چڑھانے کا فریضہ انجام دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں شجرکاری کو پروان چڑھانے اور طالب علموں کو زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی جانب راغب کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے لگائے جانے والے درختوں کی بقاء وسلامتی کے لئے بھرپور اقدامات کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سیزن کا ٹارگٹ مکمل کرنے کے لئے جذبہ کے تحت کام کریں۔سرکاری دفاتر میں دستیاب جگہوں پر شجرکاری کی بھی ہدایت کی۔کمشنر نے شہریوں کو بھی اپنے حصے کا کم ازکم ایک پودا لگانے کی ضرورت پر زوردیا۔رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر شجرکاری مہم زوروشور سے جاری ہے۔جنگلات کے عالمی دن پر مہم کا افتتاح وطن سے محبت کا عکاس ہے۔ڈی جی پی ایچ اے ضمیر حسین سمیت پی ایچ اے کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

0/Post a Comment/Comments