فیصل آباد(فرہاد علی چوہدری)ڈویژنل پبلک سکول وکالج جڑانوالہ کے طالب علم حزائمہ شہزادکے اعزاز میں ایک تقریب ڈی پی ایس میں منعقد ہوئی جس میں انہیں سکول کی طرف سے ساؤتھ ایشیئن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ڈبل میں گولڈ اورسنگل میں سلور میڈل حاصل کرکے چیمپیئن بننے پر مبارکباد دی گئی۔ حزائمہ شہزاد نے اپنی جیت کو اساتذہ،جڑانوالہ اور والدین کے نام کیا۔ادارے کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمودرضاسید نے حزائمہ شہزاد اور ان کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کی ایسے ہی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے اور کھلاڑی ہماری آن بان اور شان ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں