نصیر یوسف وہرہ کا ڈویژنل انفارمیشن آفس کا دورہ

ڈیجیٹل سٹوڈیو کا قیام جدت کو اجاگر کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔ مرکزی صدر کلاتھ بورڈ واتحاد گروپ الحاج نصیر یوسف وہرہ

فیصل آباد(جواد شیرازی)مرکزی صدر کلاتھ بورڈ واتحاد گروپ الحاج نصیر یوسف وہرہ نے ڈویژنل انفارمیشن آفس کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی نے ان کا استقبال کیا۔نصیر یوسف وہرہ نے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈیجیٹل سٹوڈیو کا دورہ کیا۔پیکچر پبلسٹی آفیسر محمد راشد نے نصیر یوسف وہرہ کو سٹوڈیو کے قیام کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا۔نصیر یوسف وہرہ نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کو پرنٹ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگرکرنے کے لئے انفارمیشن آفس کی اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور ڈیجیٹل سٹوڈیو کا قیام جدت کو اجاگر کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔ضلع کے سب سے بڑے واہم دفتر کی ٹیم ورک مثالی ہے۔ڈائریکٹر انفارمیشن نے نصیر یوسف وہرہ کو محکمہ کی ورکنگ کے طریقہ کار سے مفصل آگاہ کیا۔

0/Post a Comment/Comments