16 برس بعد میٹرک کلاس کے جدا ہوئے تمام دوستوں کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام


برسوں بعد جمع ہو کر دوستوں نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا، سردار طاہر نواز

تاندلیانوالہ ( رائے ظہوراحمد پروکہ ) تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول کلیانوالہ کے وہ طالبعلم  جنہوں نے سال 2008 میں میڑک کے امتحان دئیے اور سب جدا ہو گئے کچھ رزلٹ کے بعد سب دوستوں کی زندگی مختلف امور کی جانب بدل گئی جن میں سے صاحب استطاعت دوستوں نے تعلیم مزید جاری رکھی اور کچھ دوست امتحانات کے بعد محنت مزدوری اور والدین کا ہاتھ بٹانے لگ اور کچھ دوستوں نے جاب شروع کردی یعنی کے سب دوست اپنی زندگی میں مصروف ہوگٸے وقت کے ساتھ ساتھ  اپنے کلاس فیلوز سے رابطے ختم کر دیےلیکن اس عید پر حق نواز نے تمام کلاس فیلوز کو ایک جگہ جمع کرنے کی کوشش کی اور سب دوستوں سے فون پر بات کی عید کے دوسرے دن سردار طاہرنواز کے پٹرول پمپ پر سب دوست آئے ایک دوسرے سے ملے اور بہت ہی خوشی کا اظہار کیا سب دوستوں نے مل کر میڈیا نمائندگان کو مشترکہ بیان دیا کہ زندگی میں بہت سی عیدیں گزریں مگر اس عید جیسی پہلے کبھی نہیں گزری ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں سولہ سال بعد آج ہم سب اکٹھے ہوئے ہیں اور آج سکول کی سب یادیں تازہ ہوگئی ہیں ایک دوست کی بہت کمی محسوس کی گئی غلام رسول جو ہم میں نہیں رہے ان کی مغفرت کے لیے اور فوجی محمد ندیم کا بیٹا جو عید سے چند یوم پہلے وفات پا گیا تھا سب کے لیے دعا مغفرت و درجات بلندی کی دعا کی آخر میں سردار طاہر نواز نے سب دوستوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا عشائیہ دیا

0/Post a Comment/Comments