فیصل آباد(صداقت ناز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار کیلئے بی ایس پروگرام میں داخلہ کے حامل امیدواران کیلئے تاریخ میں 25۔ اپریل تک بغیر لیٹ فیس توسیع کر دی۔ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر بشیر احمد صمیم نے بتایا کہ بی ایس پروگرام کے نئے داخلہ لینے والے طلباء وطالبات 25۔ اپریل تک بغیر لیٹ فیس داخلہ بھجوا سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بی ایس پروگرام،ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام،بی ایڈ پروگرام،بی بی اے،پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلہ لے سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ علامہ اقبال اپن یونیورسٹی تعلیم کے فروغ کیلئے دن رات کوشاں ہے اور تاریخ میں توسیع طلباء وطالبات کے مفاد میں کی گئی کی تاکہ طلبہ آسانی سے داخلہ بھجوا کر اپنا تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں