فیصل آباد(یوسف بخاری) صوبائی محتسب پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان خان کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی،میونسپل کارپوریشن،چیف انجینئر سینٹرل زون،بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ پنجاب، ریسکیو1122 سروسز پنجاب، چیئرمین ضلعی بہبود فنڈ بورڈ نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء ایک کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق محتسب پنجاب کے احکامات پر مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 13درخواست گزار افراد نے درخواست گزاری کہ وہ فیملی پنشن، ماہانہ امداد اور زیر التواء واجبات حاصل کرنے کیلئے متعدد بار اپنے متعلقہ ادارے سے رابطہ کر چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہ ہے لہٰذا محتسب پنجاب سے زیر التواء واجبات جاری کروائے جانے کی استدعا ہے۔اس ضمن میں محتسب پنجاب نے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے کہ سائلین کو جلد از جلد ان کے زیر التواء واجبات ادا کئے جائیں، حسب الحکم ادارہ کی جانب سے سائلین کو ان کے زیر التواء واجبات کی درخواستوں میں ریلیف فراہم کر دیا گیاہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں