ڈی سی ان ایکشن، روٹی ونان مہنگے داموں فروخت کرنے پر 4لاکھ 12 ہزارروپے جرمانہ،4 ایف آئی آردرج اور 5 دکاندار گرفتار

فیصل آباد(یوسف بخاری) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہواجس    میں ر وٹی ونان کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔تحصیل سٹی میں گزشتہ روزروٹی ونان مہنگے داموں فروخت کرنے پر گرانفروشوں کو 4لاکھ 12 ہزارروپے جرمانہ،4 ایف آئی آردرج اور 5 دکاندار گرفتارکرائے گئے،چک جھمرہ میں 88ہزار روپے جرمانہ ایک ایف آئی آر، صدرمیں 66ہزار 500 روپے جرمانہ، جڑانوالہ میں ایک لاکھ 6 ہزار جرمانہ 4 گرفتار،سمندری میں ایک لاکھ 15ہزار 500روپے،تاندلیانوالہ میں ایک لاکھ 34 ہزار 500 روپے جرمانہ ایک ایف آئی آراور 3دکانیں سیل کرائی گئیں۔اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ16 یونین کونسلز میں صفائی مکمل ہو چکی ہے،مکینکل سویپنگ اورواشنگ کا عمل مکمل کرایا جبکہ59442 ویسٹ کوٹھکانے لگایا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کمپنی سے رابطہ کرکے 2،2 کنٹینرز فنڈنگ کرائے جائیں،کوڑے کے ڈھیروں کے لئے کنٹینرز رکھوائیں۔اجلاس میں مون سون سیزن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔واسا کے 38 ڈسپوزل اسٹیشنز پر مشینری اور13 ڈی واٹرنگ سیٹ فنکشنل ہیں جبکہ جنریٹرز بھی دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن اور واسا کا سٹاف فیلڈ میں موجود ہونا چاہیے۔بارش میں بھی واسا کے افراد فیلڈ میں نظر آنے چاہیں جبکہ ممکنہ بارشوں کے حوالے سے پلان مرتب کریں۔تحصیلوں میں بھی انتظامات چیک کرلیں۔پبلک پوائنٹس پر زیادہ افرادی قوت لگائیں۔ایم ڈی واسا مون سون کے حوالے سے پریزینٹیشن بنا کر آگاہ کریں۔اور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے بھی آگاہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرزڈی سلٹنگ چیک کریں۔ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کے خلاف اپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شیڈول بنا کرتجاوزات کا صفایا کریں ۔تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائیں اورروڈز پر بھی فوکس کریں، تحصیلوں میں بھی ایکشن یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں گندم خریداری مہم کے تحت باردانہ ایپ پر کسانوں کی درخواستوں کا جائزہ لیا۔اب تک 4 ہزار 778 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔سنٹرز پر سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے ورلڈ ارتھ ڈے کے حوالے سے آگاہی سیمینارز کے انعقادپر زور دیا اور کہا کہ پلاسٹک شاپر بیگز پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اس ضمن میں محکمہ ماحولیات کو ٹاسک تفویض کیا گیا۔اجلاس میں ضلعی سربراہان نے محکمانہ پراگریس پر جامع بریفنگ دی۔

0/Post a Comment/Comments