فیصل آباد(رانا کاشف)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مستقل بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور لوکل باڈیز کا معاہدہ اہم اقدام ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھرکو صفائی کے حوالے سے مثالی بنایا جائے گا اور شہر کی طرز پر دیہی علاقوں میں بھی صفائی ہوگی۔انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرکے معاہدہ کے اہم نکات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ستھراپنجاب کو عملی شکل دینے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں کھی جائے گی۔اجلاس میں موجود اسسٹنٹ کمشنرز نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے وضع کردہ پلان سے آگاہ کیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں