فیصل آباد(یوسف بخاری)ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ تعلقات عامہ فیصل آباد محمد اویس عابد کی والدہ ماجدہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں(انا للہ وانا الیہ راجعون)۔مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں دربار قائم سائیں والے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔مرحومہ ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد عابد مرحوم کی بیوہ تھیں جو دوران سروس اللہ کو پیارے ہوگئے تھے۔ شوہر کی وفات کے بعد مرحومہ نے اپنے تین بچوں دو بیٹوں اور ایک بیٹی کی مشکل حالات میں دل وجان سے عمدہ پرورش اور ان کی اعلیٰ تعلیم و تربیت کی۔ مرحومہ انتہائی نیک سیرت خاتون اور صوم وصلوۃ کی پابند تھیں جنہوں نے ساری زندگی زہد و تقویٰ میں گزاری اور اللہ کریم پر کامل بھروسہ کرتے ہوئے ہمیشہ صابر و شاکر رہیں۔ اللہ تعالٰی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی و ارفع مقام عطا فرمائے اور انکی اگلی منازل آسان کرے۔ اللہ تعالیٰ اہل خانہ اور دیگر سوگواران کو صبر جمیل و اجرعظیم عطاء فرمائے۔ مختلف سرکاری و غیر سرکاری ، صحافتی ، سیاسی ، سماجی و کاروباری حلقوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد اویس عابد سے انکی والدہ ماجدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ محمد اویس عابد کی رہائش گاہ سرفراز کالونی راجے والا کی گلی نمبر 13 (بلمقابل الائیڈ سکول) میں واقع ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ تعلقات عامہ فیصل آباد محمد اویس عابد کی والدہ ماجدہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں(انا للہ وانا الیہ راجعون)
فیصل آباد(یوسف بخاری)ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ تعلقات عامہ فیصل آباد محمد اویس عابد کی والدہ ماجدہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں(انا للہ وانا الیہ راجعون)۔مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں دربار قائم سائیں والے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔مرحومہ ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد عابد مرحوم کی بیوہ تھیں جو دوران سروس اللہ کو پیارے ہوگئے تھے۔ شوہر کی وفات کے بعد مرحومہ نے اپنے تین بچوں دو بیٹوں اور ایک بیٹی کی مشکل حالات میں دل وجان سے عمدہ پرورش اور ان کی اعلیٰ تعلیم و تربیت کی۔ مرحومہ انتہائی نیک سیرت خاتون اور صوم وصلوۃ کی پابند تھیں جنہوں نے ساری زندگی زہد و تقویٰ میں گزاری اور اللہ کریم پر کامل بھروسہ کرتے ہوئے ہمیشہ صابر و شاکر رہیں۔ اللہ تعالٰی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی و ارفع مقام عطا فرمائے اور انکی اگلی منازل آسان کرے۔ اللہ تعالیٰ اہل خانہ اور دیگر سوگواران کو صبر جمیل و اجرعظیم عطاء فرمائے۔ مختلف سرکاری و غیر سرکاری ، صحافتی ، سیاسی ، سماجی و کاروباری حلقوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد اویس عابد سے انکی والدہ ماجدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ محمد اویس عابد کی رہائش گاہ سرفراز کالونی راجے والا کی گلی نمبر 13 (بلمقابل الائیڈ سکول) میں واقع ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں